راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے ایک میچ میں سری لنکا نے پاتھم نسانکا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ برائن بینیٹ 34، سکندر رضا 37 اور ریان برل 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے زمبابوے کے بولرز کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کمل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے ہدف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سیریز میں سری لنکا کا اگلا میچ جمعرات کو پاکستان کے خلاف شیڈول ہے، جہاں فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کو کامیابی درکار ہوگی۔
