الحمرا صوفی فیسٹیول کی تیاریاں مکمل، تین روزہ ایونٹ 28 نومبر سے شروع ہوگا

0

لاہور: لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ہونے والا سہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول 28 نومبر سے شروع ہوگا، جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ فیسٹیول 30 نومبر تک جاری رہے گا اور اسے الحمرا کی جانب سے ایک شاندار روحانی و ثقافتی تقریب قرار دیا جا رہا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد محبوب عالم چوہدری اپنی ٹیم کو انتظامات کے سلسلے میں خصوصی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں، جن کی روشنی میں فیسٹیول کے تمام شعبوں کو منظم اور احسن طریقے سے ترتیب دیا جا رہا ہے۔

فیسٹیول میں صوفی موسیقی، قوالی، تھیٹر، رقص درویش، دھمال، کتب میلہ اور فوڈ اسٹالز سمیت مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ معروف قوال شیر میاں داد، تحسین سکینہ اور دیگر فنکار خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔

رقصِ درویش کا ورسٹائل گروپ صوفیانہ روایات اور اسراز و رموز کی نمائندگی کرے گا جبکہ صوفی میوزک کے شعبے میں ریاض علی قادری اور غلام علی قادری اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

اجتنا تھیٹر اپنے کھیل "مقصودِ کل میں ہوں” کے ذریعے فیسٹیول میں خصوصی شمولیت اختیار کرے گا۔ علاوہ ازیں کتب میلہ اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گی۔

الحمرا کی جانب سے فیسٹیول کی سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا پر جامع کوریج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.