پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیرقانونی قرار، پی ایس بی کا نئے شفاف انتخابات کا حکم

List of 53 non-affiliated sports federations released on PSB website, ban on representation under the name ‘Pakistan’

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ایجوڈیکیٹر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر شفاف نئے انتخابات کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ طارق سدھو کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سنایا گیا، جس میں ایجوڈیکیٹر نے واضح کیا کہ الیکشن پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی کے تحت منعقد کیے گئے تھے۔ فیصلے کے مطابق وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے جبکہ شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی قرار پایا۔

ایجوڈیکیٹر نے ہدایت کی ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن تین روز کے اندر اپنا آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرائے، جس کے بعد پی ایس بی کا الیکشن کمیشن فیڈریشن کے نئے انتخابات منعقد کرے گا۔

فیڈریشن کے موجودہ عہدیداران وجاہت حسین، شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریوں کو باقاعدہ طور پر چیلنج کیا گیا تھا، جس پر یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے