اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں کیمپوں کی جانب دھکیل رہا ہے:ہیومن رائٹس واچ
نیو یارک: ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو بے گھر کر کے پناہ گزین کیمپوں کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل جنین، نور شمس اور طولکرم کے پناہ گزین کیمپس میں کم از کم 32 ہزار فلسطینیوں کو دھکیل رہا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے اسے 1967ء کے بعد علاقے میں فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کی سب سے بڑی مہم قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے اپنی گزشتہ ماہ جاری کی گئی رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حکام نے ایک ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر کے ان کے خاندانوں کو بے گھر کیا۔