اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی — آسٹریلیا نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیفن پیلسن 42 اور اسٹیف نوٹلی 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنہوں نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔