امریکہ میں خودکش حملے اور بم بنانے کی دھمکی دینے کا الزام افغان شہری پر فردِ جرم عائد

0

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک افغان شہری محمد داؤد الکزئی پر خودکش حملے اور بم بنانے کی دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

30 سالہ ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز کے ذریعے مبینہ طور پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور طالبان سے وفاداری کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق محمد داؤد الکزئی امریکا میں بائیڈن انتظامیہ کے ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ پروگرام کے تحت آیا تھا، اور ایف بی آئی نے فورٹ ورتھ کو اس کا ممکنہ ہدف قرار دیا۔

عدالت نے ملزم کو ابتدائی پیشی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے، اور قصوروار ثابت ہونے کی صورت میں اسے پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.