او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس جاری کردیا۔ کاروباری اعتماد 11 فیصد بڑھکر 22 فیصد مثبت ہوگیا۔
اوورسیزانویسٹرز چیمبر آف کامرس کے سروے کے مطابق پاکستان میں کاروباری اداروں کاٹیکنالوجی اور جدّت کی طرف رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے۔ 43 فیصد ممبران پہلے ہی آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجیز کو اپنا چکے ہیں،مستقبل قریب میں آرٹیفشل انٹیلیجنس اہم کاروباری امور سنبھال لے گی۔
سروے کے مطابق ریٹیل سیکٹر کے اعتماد میں 15 فیصد اورمینو فیکچرنگ سیکٹر میں ایک فیصد کی معمولی بہتری دیکھی گئی۔ بڑے شہر وں میں کاروباری اعتماد 14 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد چھوٹے شہروں کا کاروباری اعتماد منفی تین فیصد سے 19 فیصد مثبت ہوگی۔ گزشتہ سروے کے 17 فیصد کے مقابلے میں اب 27 فیصدہوگیا ہے۔
صدراو سی سی آئی نے کہا اگرچہ چیلنجز موجود ہیں لیکن کاروباری اداروں کی طرف سے مستقبل قریب میں سرمایہ کاری اور توسیع پر آمادگی امید افزا ہے۔

