اسرائیل نے اردن کراسنگ پوائنٹ دوبارہ کھول دیا، غزہ میں امدادی اور تجارتی سامان کی ترسیل شروع

اسرائیل نے اردن کراسنگ پوائنٹ دوبارہ کھول دیا

تل ابیب/غزہ — اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے آج سے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی۔

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق، کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ حماس نے ثالث ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مجبور کریں۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس سے خطے کی صورت حال مزید کشیدہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے