باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان, دو اہم کھلاڑی باہر

0

میلبورن – کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ فاسٹ بولر جھے رچرڈسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینئر اسپنر نیتھن لائن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ ٹوڈ مرفی کو شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیتھن لائن کی سرجری متوقع ہے اور وہ طویل عرصے تک کرکٹ ایکشن سے دور رہیں گے۔

آسٹریلوی اسکواڈ

آسٹریلوی ٹیم میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویدرآلٹ اور بیو ویبسٹر۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ سیریز کے اختتامی مراحل میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.