امریکا اب عملی طور پر اقوام متحدہ بن چکا ہے، 11 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں: ڈونلڈ ٹرمپ

بھارت–پاکستان کشیدگی ٹیرف دھمکی کے ذریعے ختم کرائی، ایران نے معاہدہ نہ کیا تو سخت ایکشن ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اب عالمی سطح پر امن کے قیام میں اقوام متحدہ سے بھی زیادہ مؤثر کردار ادا کر رہا ہے اور ان کی قیادت میں صرف 11 مہینوں کے دوران آٹھ جنگوں کو ختم یا روکنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ رک گئی ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کا باعث بنے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے امن کے لیے تیز اور منصفانہ فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس جنگ بندی میں معاون کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 11 مہینوں میں آٹھ بین الاقوامی تنازعات رکوانے میں کردار ادا کیا، اور اسی وجہ سے امریکا اب عملی طور پر ”اصل اقوام متحدہ“ بن چکا ہے۔

انہوں نے عالمی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کے حل میں کسی نے مؤثر مدد نہیں کی، حتیٰ کہ روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوئی سنجیدہ کردار سامنے نہیں آیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو عالمی امن کے قیام کے لیے زیادہ فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ موجودہ حالات میں دنیا کو مضبوط اور فوری سفارتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے