روسی صدر کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ، ٹرمپ کا شدید ردِعمل

Trump's strong reaction to claim of thwarting Ukrainian drone attack on Russian president's residence

ماسکو — روسی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والا یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

روسی وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ حملہ 29 دسمبر کی شب نووگورود کے علاقے میں کیا گیا، جہاں یوکرین کی جانب سے 91 ڈرونز داغے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی۔

روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کیف کی جانب سے اس حملے کے بعد روس اپنی مذاکراتی حکمتِ عملی پر دوبارہ غور کرے گا، جس سے یوکرین جنگ کے سفارتی مستقبل پر مزید سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ کا ردِعمل

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اس خبر پر حیران رہ گئے اور انہوں نے کہا کہ یہ ڈرون حملہ امریکا کے رویے اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ مستقبل کے تعلقات پر اثر ڈال سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے