آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج، پہلے روز تین میچز شیڈول

0

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔ میگا ایونٹ کے پہلے روز تین دلچسپ میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت اور امریکا کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم امریکی ٹیم سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دن کے دوسرے مقابلے میں زمبابوے اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز اور تنزانیہ کی انڈر 19 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

دوسری جانب پاکستان انڈر 19 ٹیم آج ہرارے میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، جہاں کھلاڑی میچ سے قبل اپنی فٹنس، بیٹنگ اور بولنگ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔

قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جس پر شائقینِ کرکٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.