بیروت – لبنان کے سرحدی علاقے میں واقع مسیحی گاؤں کے رہنما Father Pierre Alraie اسرائیلی حملے میں جان بحق ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق پادری پیئر الرائے جمعہ کو مسیحی برادری کے اجتماع میں موجود تھے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ "دعا اور محبت ہمارا ہتھیار ہے”۔ گاؤں کے رہائشی حزب اللہ اور اسرائیل کے تصادم سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے اور علاقہ چھوڑنے سے انکار کر چکے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پادری کے گھر پر دو گولے داغے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ مقامی مسیحی کمیونٹی نے اس حملے کے بعد خوف اور غم کا اظہار کیا ہے۔
