ایران جنگ کی ٹائم لائن خود طے کریں گے، اگلے مرحلے میں مشن میں پیش رفت، امریکی وزیر دفاع

US Secretary of Defense Pat Hegseth

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ چار ہفتے بھی جاری رہ سکتی ہے یا آٹھ ہفتے یا اس سے زیادہ، اور امریکی مشن اب اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں پیٹ ہیگستھ نے ایران میں اہداف کے حوالے سے واضح تفصیلات دینے سے گریز کیا اور کہا کہ جنگ کی ٹائم لائن امریکا خود طے کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج ایرانی فضاؤں اور سمندر میں کنٹرول حاصل کر رہی ہیں اور فوجی اہداف کی حد کو مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران توقع کر رہا تھا کہ امریکا جنگ میں آگے نہیں بڑھ سکے گا، تاہم پاسداران انقلاب کو امریکی فوجی طاقت کے بارے میں غلط فہمی تھی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اور وسیع اسلحہ ذخائر موجود ہونے کے سبب مزید کارروائی کی گنجائش موجود ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے