جنوبی کوریا کے صدر نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی

South Korean President Likens Israeli Actions in Palestine to the Holocaust

جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ کے  بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی۔

اپنے بیان میں لی جائی مونگ نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے ہونے والا قتل عام دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے مختلف نہیں۔

انہوں نے اپنے مؤقف کے حق میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں ایک فلسطینی شہری کے ساتھ مبینہ تشدد کا واقعہ دکھایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2024 میں پیش آیا تھا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل میں نازی دور میں یہودیوں کے قتل عام کی یاد منائی جا رہی تھی، جس کے باعث اس بیان کی حساسیت اور بھی بڑھ گئی۔

اسرائیل سے وابستہ حلقوں اور حامی گروپس نے اس بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے نامناسب اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے، جبکہ سفارتی سطح پر بھی اس کے اثرات متوقع ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے