ایران 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، فیفا صدر کی تصدیق

Iran boycotts 2026 FIFA World Cup in the United States

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے تصدیق کی ہے کہ ایران 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں یقینی طور پر شرکت کرے گا، باوجود اس کے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث اس کی شرکت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے CNBC کو انٹرویو دیتے ہوئے جیانی انفنٹینو نے کہا کہ ایران پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اس لیے وہ ورلڈ کپ کا حصہ ہوگا۔ ان کے مطابق امید کی جاتی ہے کہ آئندہ مہینوں میں خطے کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، جس سے عالمی اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر مثبت اثر پڑے گا۔

فیفا صدر نے کہا کہ کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں اور کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان رابطے اور پل قائم کرنا ہے، نہ کہ انہیں مزید تقسیم کرنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دنیا میں کوئی اور فریق مصالحت اور تعلقات کی بہتری کے لیے کام نہیں کر رہا تو فیفا یہ کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا اور اس کا آغاز 11 جون سے شیڈول ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے