لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات آج شروع ہوں گے، ٹرمپ

Ceasefire talks between Lebanon and Israel to begin today, Trump says

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے رہنما 34 برس بعد پہلی مرتبہ براہِ راست بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان مذاکرات کے آغاز کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور فریقین کو ایک میز پر لانے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ بات چیت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب زمینی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے مختلف علاقوں میں بمباری بھی کی۔ لبنانی میڈیا کے مطابق گرینڈ مارکیٹ کے قریب متعدد رہائشی عمارتیں مسمار کر دی گئیں جبکہ قصبہ تبنین میں ایک فضائی حملے کے دوران ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2167 افراد جاں بحق اور 7061 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے