اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کیلئے ایک اہم ریگولیٹری قدم اٹھانے کی تجویز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کیلئے ایک اہم ریگولیٹری قدم اٹھانے کی تجویز سامنے آئی ہے،میوچل فنڈ سرمایہ کاروں کیلئے سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نفاذ پر غور کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس مجوزہ نظام پراسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کر لی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کیپیٹل مارکیٹ میں اچانک اتارچڑھاؤ کے اثرات سے سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔

میوچل فنڈزکے پورٹ فولیو میں غیرمعمولی تبدیلیوں کے باعث فنڈ مینجمنٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے،جوموجودہ نظام میں تمام سرمایہ کاروں پر برابر تقسیم ہوجاتے ہیں۔

نئے مجوزہ نظام کےتحت اضافی اخراجات صرف انہی سرمایہ کاروں پر عائد ہوں گے جوان تبدیلیوں کا سبب بنتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نفاذ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو عالمی معیار کے مطابق لانے میں مدد ملے گی اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا بہتر تحفظ ممکن ہوگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے