امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف پاکستان  میں ہوں گے : ایرانی سفیر

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے امریکا سے مذاکرات صرف پاکستان  میں ہوں گے ۔ ہمیں پاکستان پر مکمل اعتماد لیکن امریکا پر کوئی بھروسہ نہیں ، یہ بات پاکستان کو بھی بتا چکے ہیں ، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی ثالثی کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا ایران میں موجودہ بیرونی دہشت گردی کےنتیجےمیں سترہ ہزارشہادتیں ہوئیں جس میں سپریم لیڈر ، وزیراعظم اور دیگر لیڈرشپ شامل ہے ۔ بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کے باوجود ہم مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔ ایران خطے میں بالادستی نہیں بلکہ خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے ۔ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے ۔ کوئی ملک یہ ثبوت نہیں دے سکا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے ۔ ایران انیس سو اناسی کے انقلاب کے بعد سے مسلسل امریکی اور صیہونی دباؤ برداشت کر رہا ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے