آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کی کمی کے بعد 83.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 11.32 فیصد کی کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تمام کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران یہ راستہ مکمل طور پر فعال رہے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے