United States کے محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ Lebanon اور Israel کے درمیان مذاکرات جمعرات کو Washington, D.C. میں ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چیت دونوں ممالک کے سفیروں کے درمیان ہوگی اور اس کی میزبانی امریکا کرے گا۔
اس پیش رفت سے قبل لبنان نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا نمائندہ بھی نامزد کر دیا ہے۔ لبنانی صدر کے مطابق سابق سفیر Simon Karam اس عمل کی قیادت کریں گے، جو ماضی میں امریکا میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
