United States کے صدر Donald Trump کی کابینہ کی اہم رکن وزیر محنت Lori Chavez-DeRemer نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق لوری شاویز نجی شعبے میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہی ہیں، جبکہ ان کے نائب Keith Sonderling کو قائم مقام وزیر محنت مقرر کر دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان Steven Cheung نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لوری شاویز نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، اور وہ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں کابینہ سے الگ ہونے والی تیسری خاتون رکن ہیں۔ اس سے قبل Kristi Noem اور Pam Bondi بھی اپنے عہدوں سے الگ ہو چکی ہیں۔
لوری شاویز نے اپنے بیان میں کہا کہ اس انتظامیہ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز رہا اور انہوں نے مزدوروں کی فلاح کے لیے صدر کے ساتھ مل کر کام کیا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں ان کے استعفے کے پس منظر میں بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں ایک ماتحت اہلکار کے ساتھ مبینہ تعلق اور دورانِ ڈیوٹی نامناسب طرزِ عمل کے دعوے شامل ہیں۔ تاہم ان الزامات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
