اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ایک ایوارڈ شو کے دوران بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ خود کو Pakistan کی نمائندہ سمجھ رہی تھیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ وہ اپنے لباس، گفتگو اور طرزِ عمل پر خاص توجہ دیتی ہیں اور فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی زبان، کردار اور رویے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ عوام انہیں فالو کرتی ہے۔
انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے رجحانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے جبکہ مثبت پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
ریما خان کا کہنا تھا کہ انسان اللہ کی نعمتوں پر شکر گزار رہے اور عاجزی اختیار کرے، یہی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جنت کا خواہاں ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
اداکارہ کے مطابق زندگی مختصر ہے اور اسے مثبت انداز میں گزارنا ہی اصل کامیابی کی علامت ہے۔
