محکمہ موسمیات نے لاہور میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہورمیں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات  کےمطابق لاہورشہرمیں درجہ حرارت میں واضح اضافہ دیکھاگیا،درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا،محسوس ہونے والا درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کا کوئی امکان نہیں،مطلع مکمل صاف ہے،یووی انڈیکس خطرناک سطح پر،11سے2 بجےتک احتیاط ضروری ہے،شہری دوپہر 12 سے 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

شہر میں چھ سےآٹھ گھنٹےکی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے،اندرون شہر اورپوش علاقوں میں بھی چھ سے 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کاکہنا ہےپیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی،گزشتہ رات پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر رہی،پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کی خراج سے 5125 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے