حکومت نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالرکی رقم کل ادا کرےگی،پاکستان یو اے ای کو ڈھائی ارب ڈالرپہلے ہی واپس کر چکا ہے۔
پاکستان نے یو اے ای سے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس 2018 میں لئے تھے،حکومت نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالر 2023 میں بھی لئے تھے۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس بڑی ادائیگی کے باوجود ملکی ذخائر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،پاکستان کچھ روز قبل سعودی عرب سے تین راب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔
