محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ملک کے متعدد مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، مالم جبہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ، پارا چنار، وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، شیرانی میں بارش متوقع ہے، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
