لاہور؛ اچھرہ میں تین بچوں کو گلہ کاٹ کرقتل کردیا گیا

لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر سے تین بچوں کی گلہ کٹی لاشیں ملی ہیں،جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا،جاں بحق ہونےوالوں میں2بچیاں اورایک بچہ شامل ہیں،بچوں کی عمریں ایک سے چھ سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین گھر پر نہیں تھے،گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا،بچوں کا باپ لیب میں ملازمت کرتا ہے،باپ نے پولیس کو بتایا کہ گھر آیا تو بچوں کی لاشیں پڑی دیکھیں،اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے