Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستانی خلا بازذیشان علی کاخلائی مشن شین ژو 24 پر روانگی سے قبل قوم کو والہانہ سلام

نومبر 25, 2026

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»ریما خان نے میرا اور ریشم تنازع پر خاموشی توڑ دی، انٹرویو میزبانوں کے رویے پر تنقید
شوبز

ریما خان نے میرا اور ریشم تنازع پر خاموشی توڑ دی، انٹرویو میزبانوں کے رویے پر تنقید

EditorBy Editorاپریل 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Reema Khan breaks silence on Meera and Resham controversy, criticizes interview hosts' behavior
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے شوبز شخصیات میرا اور ریشم کے درمیان جاری تنازع پر پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انٹرویو کلچر اور میزبانوں کے رویے پر سوالات اٹھا دیے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ آج کل پوڈکاسٹس اور انٹرویوز میں فنکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، جہاں ان کے فن کے بجائے ذاتی زندگی کو موضوع بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اداکارہ میرا سے بعض میزبانوں کی جانب سے توہین آمیز سوالات کیے گئے۔

ریما خان نے کہا کہ فنکار معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور وہ عزت کے مستحق ہیں، مگر بعض میزبان ان کے ساتھ ایسے سوالات کرتے ہیں جیسے وہ کسی سنجیدہ سیاسی یا کرنٹ افیئر پروگرام میں بیٹھے ہوں۔ ان کے مطابق اس طرح کا رویہ نہ صرف مہمان کی توہین ہے بلکہ میزبان کی اپنی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔

اداکارہ نے ارشاد بھٹی کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سوالات سے گریز کیا جانا چاہیے جو فنکار کی عزت نفس کو مجروح کریں۔

ریشم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے انہیں مثبت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کی باتوں پر فوری یقین کرنے کے بجائے خود حالات کا جائزہ لیا کریں۔ انہوں نے ریشم کے اندازِ گفتگو کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جن کے پاس ماں باپ ہوتے ہیں، اُنہیں دعاؤں کے لیے کسی پیر کی ضرورت نہیں۔اداکار نبیل ظفر

    نومبر 24, 2026

    نامور گلوکارمحسن رضا خان انتقال کر گئے

    نومبر 24, 2026

    ڈرامہ "درِ نجات” کے دو نئے کرداروں ’بیلا اور امان‘ نے شائقین کواپنی جانب متوجہ کرلیا

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.