حکومت پنجاب کا مستحق فنکاروں کے لیے بڑا اقدام، آرٹسٹ سپورٹ فنڈ جاری

Punjab government announces Rs 500 million fund, monthly stipend and grants for deserving artists

Punjab Arts Council اور Alhamra Arts Council سے وابستہ مستحق اور نادار فنکاروں کے لیے حکومت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے فنکاروں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز Punjab Social Protection Authority کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کو سہارا دینا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ہر مستحق فنکار کو کم از کم 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم آرٹس کونسلز سے وابستہ فنکار اس سے مستفید ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فنکاروں کو آخری بار جولائی گزشتہ سال مالی امداد دی گئی تھی، جس کے بعد ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ یہ فنڈ جاری کیا گیا ہے۔

ثقافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور محدود مواقع کے باعث فنکار برادری کو درپیش مالی مسائل میں یہ اقدام ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم اس امداد میں تسلسل اور اضافے کی بھی ضرورت ہے تاکہ فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کو دیرپا سہارا مل سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے