رجب بٹ کی ویڈیو پر تنازع، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا سخت ردعمل

Controversy over Rajab Butt's video, strong reaction from Punjab Assembly Member Hina Pervaiz Butt

پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، اس بار ایک وائرل ویڈیو نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں رجب بٹ کو ایک ریسٹورنٹ میں وی لاگ بناتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ویڈیو کے پس منظر میں موجود ایک فیملی واضح طور پر غیر آرام دہ محسوس کرتی نظر آئی۔ ایک خاتون کو کیمرے سے بچنے کے لیے چہرہ چھپاتے اور رخ موڑتے دیکھا گیا، جس پر صارفین نے اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اس معاملے پر حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اس رویے کو “شرمناک” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد بغیر سوچے سمجھے عوامی مقامات پر کیمرہ استعمال کرتے ہیں، جس سے دیگر افراد اور خاندانوں کی نجی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ایسے طرزِ عمل کے باوجود بعض لوگ ان شخصیات کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔

یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی اپنی نجی زندگی اور دیگر معاملات کے باعث خبروں میں رہے ہیں، جن میں ان کی شادی اور بعد ازاں طلاق بھی شامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے