حج پروازوں کا سلسلہ جاری، ہزاروں عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

حکام کے مطابق 126 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار 454 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے،4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔

حج حکام کا کہنا ہے کہ 4 مئی سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے، آج پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 377 عازمین روانہ ہوں گے، پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت مختلف خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے اب تک 6 عازمین، 37 ویل چیئرز اور 3 ہزار 700 بیگز تلاش کرکے ان کے مالکان تک پہنچائے ہیں، جبکہ حرم گائیڈز نے 13 ہزار سے زائد عازمین کو درست راستوں کی رہنمائی فراہم کی۔

دوسری جانب حج میڈیکل مشن بھی عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے، اب تک 132 ڈینٹل پروسیجرز، 28 ایکسرے، 18 لیب ٹیسٹ،8 الٹراساؤنڈ، 5 ای سی جی اور 5 ہزار او پی ڈی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے