چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ اتمانزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود دو گن مین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مولانا ادریس کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ، مذہبی شخصیات اور عوامی حلقوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے