پاکستانی فلیڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا آج تہران پہنچیں گے، امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کوششیں تیز

پاکستانی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آج ایران کے دارالحکومت تہران کا اہم دورہ کریں گے، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ ڈیل کے لیے سفارتی و سکیورٹی سطح پر کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ISNA کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی اس جاری ثالثی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت اسلام آباد واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات اور رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قیادت کی کوشش ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرتے ہوئے فریقین کو کسی ممکنہ معاہدے یا جنگ بندی کی طرف لایا جائے۔ اس مقصد کے لیے اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے مسلسل جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے