وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستان نے جنگ میں بھارت کے خلاف ڈرون استعمال کئے،پاکستان کے ڈرون دہلی میں وزیراعظم ہاؤس کے اوپر اڑتے رہے،بھارت نے جنگ بندی کیلئے امریکا سمیت کئی ممالک سے رابطہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہامعرکہ حق کےدوران بھارت نے بلوچستان میں ایک بیس پرسولہ میزائل فائرکیےجن میں پندرہ ہدف کے قریب بھی نہیں گرے جبکہ پاکستان کا ایک ایک میزائل ٹھیک ٹھیک نشانے پرلگا،مودی کے بھارت کا سب سے بڑا آئل ڈپو تباہ ہوگیا،اس معرکے میں کئی ناممکن چیزیں ممکن ہوئیں،جس میں پاکستانی خفیہ اداروں اور فیلڈ مارشل کے ساتھ ایئر چیف کی کوآرڈینیشن کا کلیدی کردار رہا۔
،مزیدکہا سب کوپتاہےمعرکہ حق میں آرمی اورفضائیہ نےرول پلےکیا،مگرہماری انٹیلی جنس کی بات کوئی بھی نہیں کرتا،پاکستان نے انٹیلی جنس انفارمیشن میں بھی بہت اچھاکام کیا،اس دفعہ جنگ میں پاکستان نےبھارت کے خلاف ڈرون استعمال کئے۔
محسن نقوی نےمزیدکہابھارت نے ہماری 100 پوسٹس پر ڈرونز کےذریعےحملےکئے،ہمارے جوانوں کے پاس گنز تھیں، انہی سے بھارتی ڈرون گرائے،ہم نے سائبر اٹیک کئے،سائبرحملوں میں وہ ہمارے قریب بھی نہیں آتے،ان کی کوئی چیز ایسی نہیں تھی جو ہمارے سائبرحملوں سےمحفوظ ہو،ہمارے میڈیا نےبھی اس حوالے سے بہت اہم رول پلے کیا۔
