قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ بجٹ میں زرعی شعبے کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شفاف طریقے سے کسانوں کو ٹریکٹر دیے گئے، پنجاب میں کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے، عوام کو سستی اورمعیاری اشیا کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
رانا تنویرحسین نے مزید کہا کہ غذائی تحفظ کویقینی بنا رہے ہیں۔
