اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 8 سے 10 مئی کے لیے اہم نوٹم جاری کر دیا۔
پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 سے10 مئی فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے، آپریشنل وجوہات کےباعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثرہوسکتی ہے۔
اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اضافی ہولڈنگ فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ 8 مئی کو صبح 10:45 سے دن 12:15تک پروازوں کی آمدوروانگی متاثرہوسکتی ہے، 9 اور 10مئی کورات 8 بجےسے9 بجکر15 منٹ کےدوران پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوسکتی ہے۔
