امریکی صدر Donald Trump اور چینی صدر Xi Jinping کے درمیان Beijing میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد China نے امریکی کمپنیوں کیلئے اپنی منڈی مزید کھولنے کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اجلاس تقریباً دو گھنٹے پندرہ منٹ جاری رہا، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، عالمی استحکام اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے آغاز میں Donald Trump نے کہا کہ امریکا اور چین مل کر ایک شاندار مستقبل بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے Xi Jinping کو “عظیم رہنما” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات میں ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب Xi Jinping نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام پوری دنیا کیلئے فائدہ مند ہے جبکہ تعاون دونوں ممالک کیلئے مفید اور تصادم نقصان دہ ہے۔
چینی صدر نے امریکی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ China اپنی منڈی مزید کھولے گا اور امریکی کمپنیوں کو وسیع تر کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت، صحت، سیاحت، زراعت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ سیاسی اور عسکری روابط بھی مضبوط بنائے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس دورے کا بنیادی محور اقتصادی تعاون تھا، تاہم اجلاس میں Iran، Taiwan اور عالمی سلامتی سے متعلق حساس امور بھی زیرِ بحث آئے۔
اجلاس میں امریکی وفد کے ہمراہ Marco Rubio، Scott Bessent اور Pete Hegseth سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے
