سٹیٹ بینک  کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان کے کل ذخائر 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے