خیبرپختونخوا میں سیلاب بحالی منصوبوں میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

اپر و لوئر دیر سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں میں تاخیر پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سوالات اٹھائے گئے تو معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، قائمہ کمیٹی کی جانب سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے رپورٹ طلب کی گئی تو کئی نامکمل منصوبوں کو کاغذوں میں مکمل ظاہر کرکے قائمہ کمیٹی کو بھی چکمہ دینے کی کوشش کی گئی۔

سال 2022ء میں سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر جن میں سڑکوں و پلوں کی تعمیر سمیت دیگر بحالی کے 31 منصوبوں کو 47 کروڑ سے زائد کی رقم سے تعمیر کیا جانا تھا تاہم چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کام مکمل نہ کیا جا سکا۔

قائمہ کمیٹی نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے صوبائی اراکین اسمبلی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی جو 15 روز میں ناصرف متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے جائزہ لے گی بلکہ تفصیلی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں جمع کر ائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے