مسجد نبوی ﷺ کے معروف امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی کو رواں سال حج 1447 ہجری / 2026 کے لیے خطبۂ حج دینے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ 9 ذی الحج بروز منگل 26 مئی کو میدانِ عرفات میں واقع مسجد النمرہ میں لاکھوں حجاج سے خطاب کریں گے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ امورِ حرمین شریفین نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ شیخ علی الحذیفی اس سال وقوفِ عرفہ کے موقع پر خطبۂ حج کی سعادت حاصل کریں گے، جو حج کا سب سے اہم رکن سمجھا جاتا ہے۔
شیخ علی الحذیفی عالمِ اسلام میں اپنی منفرد قرأت، علمی مقام اور دینی خدمات کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے Al-Masjid an-Nabawi میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے ممتاز قراء کرام میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے ماضی میں Masjid Quba اور Masjid al-Haram میں بھی امامت و خطابت کی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق رواں برس وقوفِ عرفہ 26 مئی کو جبکہ Eid al-Adha 27 مئی 2026 بروز بدھ منائی جائے گی۔
