منشیات فروش پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج

پولیس کی جانب جیل کسٹڈی کے خلاف نظر ثانی درخواست داخل کی گئی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ جنوبی 12 میں آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم ہوا تھا، دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔

دوسری جانب، ملزمہ انمول کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کے لیے پولیس سٹی کورٹ پہنچ گئی، تفتیشی افسران نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت سے اجازت طلب کی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو مقدمات میں ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کرنا ہے، ملزمہ کو سٹی کورٹ میں پیش کرنا سکیورٹی خدشہ ہے۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزمہ کو جیل کمپلیکس میں پیش کرنی کی اجازت دی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے