خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب

2 خوارج کی منظر عام پر آنے والی آڈیو لیک نے فتنہ الخوارج اور خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کر دیا، افغانستان میں موجود خوارجی سرغنہ بادشاہ اور جنوبی وزیرستان میں موجود خوارجی سرغنہ راکٹی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی ہے۔

آڈیو لیک میں خوارج نے خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اغواء اور بھتہ لینے سے روک دیا۔

آڈیو لیک میں سنائی دے رہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے راکٹی دہشت گرد نے جنوبی وزیرستان سے خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور اس کی تلاشی لی، افغانستان میں بیٹھے خوارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اور راکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو اغوا نہیں کیا جائے۔

لیک ہونے والی آڈیو کے مطابق خوارجی بادشاہ کے مطابق آصف محسود خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ہے، اس کو جانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے، خوارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی کہ اس نے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور افغان خوارجی عناصر کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ آڈیو اس تلخ حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ خوارج اب خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو اپنا ہمدرد مانتے ہیں اور انہیں اغوا اور بھتہ خوری سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔

آڈیو لیک ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت نے خوارج کو جو سیاسی اور سماجی جگہ دی ہے، اسی وجہ سے اب یہ خوارج خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ارکان کو اپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے