وفاقی دارالحکومت میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر خطاب کرتے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت مستقبل کی دنیا کا تعین کرے گی، خواتین پاکستان کی نالج ریولوشن کی معمارہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کا صرف صارف نہیں بلکہ تخلیق کاربننا ہوگا، جو قومیں نئی ٹیکنالوجی اپناتی وہ ترقی کرتی ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کواے آئی انقلاب کا حصہ بننا ہوگا ورنہ دنیا سےپیچھے رہ جائیں گے، ٹیکنالوجی قومی تقدیر بدل سکتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان-چائنا فرینڈشپ سینٹر کی یہ شاندار ثقافتی شام محض ایک تقریب نہیں بلکہ دو عظیم تہذیبوں کے لازوال اور آہنی رشتے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے 75 سال، ایک ایسا لازوال رشتہ جسے وقت نے آزمایا اور باہمی اعتماد نے مزید مضبوط کیا، یہ محض سفارت کاری نہیں، بلکہ نسلوں کا وہ سفر ہے جس نے دونوں ملکوں کے دلوں کو جوڑے رکھا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ سی پیک کے تاریخی منصوبوں سے لے کر مشترکہ خوشحالی کے نئے سنگِ میل تک، ہمارا یہ سفر اب آگے نئے باب کی طرف گامزن ہے، یہ شراکت داری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید گہری اور مضبوط ہو رہی ہے۔
