سعودی عرب نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کیلئے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین مذاکرات کے ذریعے بحران کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امید کرتا ہے کہ ایران اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مذاکراتی عمل میں مثبت کردار ادا کرے گا تاکہ خطے کو مزید خطرناک حالات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی کوششیں مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اہم ہیں اور تمام فریقین کو تحمل اور بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

بیان میں پاکستان کی مسلسل سفارتی سرگرمیوں اور ثالثی کردار کو بھی مثبت قرار دیا گیا، جبکہ سعودی قیادت نے مذاکراتی عمل کے تسلسل پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے