وزیراعظم کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر پاکستان اور چین کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہاکہ دونوں ممالک کےتعلقات باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون کی روشن مثال ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کے عوام چین کیلئے حقیقی طور پر عزت،احترام اوردلی محبت کے جذبات رکھتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پاکستان اورچین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے