غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت کردی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت کردی۔

پی ٹی اے نے سم اپنے نام سے ہٹانے کی مدت60دن سے بڑھاکر365 دن کردی جبکہ فعال ہونے والی نئی سم کو ایک سال سے پہلے اپنے نام سے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ سم کے اجرا کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران احتیاط سے کام لیں، صارفین شناخت کے تحفظ کیلیے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کریں۔

اعلامیے کے مطابق اگر کسی غیرمجاز یا مشکوک سم رجسٹریشن کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کو اطلاع دیں، احتیاط برتیں اور شناختی کارڈ پر صرف اپنے ہی زیراستعمال سمز رجسٹرڈ کرائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے