بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسکولوں میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول 25 سے 29 مئی تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 25 سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی ۔ تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمر زون میں شامل اسکولوں کی موسم گرما تعطیلات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ سمر زون کے اسکول 23 مئی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
