پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نےعیدالاضحٰی کے دو دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا،خیبر پختونخوا کے تمام فیڈرز پر صارفین کو چوبیس گھنٹے مسلسل بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اختر حمید خان نےکہا ہے کہ عید کے دنوں میں صارفین کو احسن انداز میں سنت ابراہمی کی ادائیگی اور عید منانے کے دوران سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عید پر پیسکو عملہ ڈیوٹی دے گا اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیگا۔اسی طرح تمام متعلقہ سب ڈویژن اورفیڈرز کو اضافی ٹرانسفارمرز،بجلی کی تاریں،میٹرز اور دیگر سامان فراہم کردیا گیا ہے۔
ترجمان پیسکو نےشہریوں کو ہدایت کی کہ وہ قربانی کےجانور بجلی کےکھمبوں کے ساتھ باندھنے سے اجتناب کریں،جبکہ صارفین پیسکو بجلی کےغیرضروری استعمال سےگریزکریں تاکہ ہرگھر تک با آسانہ بجلی فراہم کی جا سکے۔
