پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کا آغاز آج سے ڈبلن میں ہوگا

ویمنز ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کا آغاز آج 28 مئی سے ڈبلن میں ہوگا، جہاں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم، آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

سیریز کے تمام میچز کاسل ایونیو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ میچز شام 4 بجے مقامی وقت جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

شائقین کرکٹ تمام میچز براہِ راست آئی سی سی ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔

اس ٹرائی نیشن سیریز کو آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں شریک ٹیمیں اپنے بہترین کمبینیشن اور حکمت عملی آزمانے کی کوشش کریں گی۔

سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی، جبکہ آئرلینڈ کے خلاف میچز 31 مئی اور 4 جون کو شیڈول ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا دوسرا میچ 3 جون کو ہوگا۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں، اس لیے سیریز میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے