مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے10، 10 ہزار انعام کا اعلان

وزیراعلی مریم نواز نے  عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کے لئے 10، 10 ہزار روپے انعام کا اعلان  کر دیاہے۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز نے  شدید گرمی میں  بہترین کام کیا ، سب کو ہمارا سلام ، 60 ہزار مساجد، سینکڑوں عیدگاہوں اور قبرستانوں کو بھی صاف کیا گیا، پنجاب میں آلائشوں کی ممنوعہ مقامات پر صرف 200 خلاف ورزیاں سامنےآئیں، ورکرز کیلئے راشن کارڈ کا اجرا بھی شروع ہوگیا،جلدیہ عمل مکمل ہو جائےگا،ہر بندے کے منہ پر یہ لفظ ضرور ہے کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب نے کمال کردیا، وزیر اعلیٰ پنجاب خود  مانیٹرنگ کر رہی تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے